Ads

اظہر علی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

 لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اظہر علی نے  53  ایک روزہ میچز میں 36.9 کی اوسط سے ایک ہزار 845 رنز بنائے، جس میں 3 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین انفرادی اسکور 102 رنز رہا۔ ون ڈے کرکٹ میں 74 سے زیادہ کا اوسط رکھنے والے اوپنر نے 2011 میں بلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبیو کیا تاہم وہ 13 جنوری 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈونیڈن کے میچ کے بعد ٹیم سے باہر تھے۔

اوپنر کو 2015 ورلڈ کپ کے بعد قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تاہم ان کی قیادت میں ٹیم آئی سی سی درجہ بندی میں نوویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔ فروری 2017 میں آسٹریلیا سے سیریز چار ایک سے ہرانے پر انہوں نے کپتانی سے استعفی دیا۔ اظہرعلی اب صرف ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کریں گے۔

The post اظہر علی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OiTNfF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment