اسلام آباد: آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک کے حالات پر قومی اسمبلی میں گرما گرم بحث ہوئی ہے۔
اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اجلاس کا اجلاس ہوا، جس میں آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک کے حالات پر قومی اسمبلی میں گرما گرم بحث ہوئی۔
خورشید شاہ
کون سا شخص ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرے گا، آج ملک میں معمولات زندگی متاثر ہیں، آج تشدد ہو رہا ہے، ہائی ویز اور راستے بند ہیں، لوگ گھروں میں بند ہیں۔ وزیراعظم کے ہر لفظ میں پالیسی ہوتی ہے، وزیر اعظم کے خطاب سے لگ رہا تھا کہ وہ باہر نکل کر لڑنے والے ہیں۔ جو ان لوگوں نے کہا یا نہیں کہا وہ وزیر اعظم نے کہہ دیا۔ وزیر اعظم کی کل کی تقریر کی مذمت کرتا ہوں۔
شفقت محمود
وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد حکومت کی ذمے داری ہے لیکن ہمیں افسوس ہوا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سیاست کھیلی گئی، خورشید شاہ نے اپنی تقریر میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کی مذمت نہیں کی، عمران خان نے حکومتی موقف بہادری کے ساتھ 22 کروڑ عوام کے سامنے پیش کیا، انہوں نے صاف کہا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنا برداشت نہیں کریں گے۔ اپوزیشن کو بے جا تنقید کے بجائے قانون کی حکمرانی کیلیے اکٹھے ہونا چاہیے۔
سعد رفیق
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج ملک میں بحرانی کیفیت ہے، سڑکیں بند اور لوگوں کی زندگی مشکل میں ہے، موجودہ صورت حال میں کوئی سیاسی فائدہ اٹھانا نہیں چاہتا، احتجاج کرنے والوں کے بیانیے سے کوئی بھی باشعور آدمی اتفاق نہیں کرتا، جس کارڈ کو آپ نے ماضی میں استعمال کیا وہی اب آپ کے خلاف ہورہا ہے، حکمران کا رویہ جارحانہ نہیں ہونا چاہیے۔ آپ ہی لاک ڈاؤن اور سڑکیں بند کرنے کی باتیں کرتے تھے۔ آج کہا جا رہا ہے سڑکیں بند کرنا قومی مفاد میں نہیں۔
The post آسیہ بی بی کیس؛ قومی اسمبلی میں ملکی حالات پر گرما گرما بحث appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PCGF9S
via Blogger https://ift.tt/2RqXySd
November 01, 2018 at 01:51AM
0 comments:
Post a Comment