Ads

کرتارپورکوریڈر؛ پاکستان کی طرف سے 14 اہم تجاویزبھارت کو بھجوادی گئیں

 اسلام آباد: کرتارپورکوریڈرسے متعلق پاکستان کی طرف سے 59 صفحات پرمشتمل تجاویزبھارت کو بھجوادی گئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سفارتی ذرائع کے مطابق کرتارپورکوریڈرسے متعلق  پاکستان کی طرف سے 59 صفحات پرمشتمل 14 اہم تجاویزبھارت کو بھجوادی گئیں ہیں۔ تجاویزکے مطابق کرتارپورکوریڈورکے ذریعے بھارتی یاتریوں کوویزافری انٹری دی جائے گی، دونوں ممالک اپنی حدود میں سہولتی سنٹراورسیکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، یاتری کم ازکم 15 افراد کے گروپ کی شکل میں آسکیں گے، پاکستان کی طرف سے بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی پرمٹ جاری کیا جائے گا اوردونوں ممالک یاتریوں کا ریکارڈ مرتب کریں گے جس میں ان کا نام ، سفری ریکارڈاوردیگرتفصیلات شامل ہوں گی۔

تجاویزمیں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت یاتریوں کی فہرست کم ازکم تین روزقبل پاکستان کوفراہم کرے گی، یاتریوں کے پاس بھارت کا قابل معیاد پاسپورٹ ہونا ضروری ہوگا، گوردوارہ دربارصاحب صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔

تجاویز میں مزید کہا گیا کہ پاکستان روزانہ 500 یاتریوں کو پرمٹ جاری کرے گا تاہم پاکستان بغیرکوئی وجہ بتائے پرمٹ منسوخ کرسکے گا جب کہ بھارتی یاتریوں کو اپنی حکومت سے سیکیورٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

The post کرتارپورکوریڈر؛ پاکستان کی طرف سے 14 اہم تجاویزبھارت کو بھجوادی گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2St5PWM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment