Ads

عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے دوران اختیارات سے تجاوز نہیں کیا، چیف جسٹس

 لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے دوران اختیارات سے تجاوز نہیں کیا اور چیف جسٹس بننے کے بعد میرا جو امتحان شروع ہوا اس میں کسی حد تک کامیاب ہوگیا ہوں۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں سروسز انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے چوتھے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کئے، صبح ساڑھے 9 سے رات 12 بجے تک عدالت میں موجود رہا، قوم کی خدمت کیلیے 3 گھنٹے سے زیادہ نہیں سوتا، عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہا ہوں، چیف جسٹس بننے کے بعد میرا جو امتحان شروع ہوا اس میں کسی حد تک کامیاب ہوگیا ہوں، عہدہ سنبھالنے پر میں نے جو وعدہ کیے تھے انہیں پورا کرنے کی کوشش کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے دوران اختیارات سے تجاوز نہیں کیا، سندھ اور پنجاب میں صحت کے شعبوں میں بہتری آئی ہے، لیکن خیبرپختون خوا کے ہیلتھ سسٹم میں وہ بہتری نہیں لاسکا جو لانا چاہتا تھا، اسپتال چلانا میرا کام نہیں ہے اور میں نے کسی اسپتال کی انتظامی معاملات میں مداخلت بھی نہیں کی، لیکن جہاں غلطیاں تھیں ان کی اصلاح کرنا اور عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا میرا عدالتی فرض تھا، کیا صاف پانی کے مسئلے پر ازخود نوٹس لینا میرے دائرہ اختیار میں نہیں آتا؟، کیا پانی کی قلت کے معاملے پر بات کرنا غلط ہے؟، پنجاب کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹر کا مسئلہ دیکھنا کیا حدود سے تجاوز ہے؟، عدلیہ نے کسی ادارے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی، غلطیوں کی اصلاح ضرور کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ نجی میڈیکل کالجز میں ڈاکٹرز کی بجائے نیم حکیم پیدا کیے جارہے ہیں، نجی اسپتال تعلیم گاہیں نہیں بلکہ کاروباری مراکز بن گئے ہیں، عدلیہ نے کسی اسپتال  کی  مینجمنٹ میں مداخلت نہیں کی لیکن جہاں غلطیاں تھیں انہیں ٹھیک کرنے کے اقدامات کیے۔

The post عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے دوران اختیارات سے تجاوز نہیں کیا، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AnpXTd
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment