Ads

سعودی عرب میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنیوالوں کو 200 ریال جرمانہ

ریاض: سعودی حكومت نے عوامی مقامات  پر سگریٹ نوشی كرنے والوں  پر200 ریال جرمانہ  كرنے كا اعلان كردیا۔

سعودی  ذرائع ابلاغ نے محكمہ صحت كے  حوالے سے بتایا كہ مساجد كے اطراف، وزارتوں ، سركاری فیكٹریوں، پبلك اداروں  ، اتھارٹیز ، تعلیمی اداروں ، صحت ، ثقافتی ، سماجی ، فلاحی كھیل كود كے اداروں اور دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد كردی گئی ہے،  ایسے تمام مقامات جن كا ذكر مذكورہ فہرست میں  نہیں  آیا وہ بھی سگریٹ نوشی كے حوالے سے ممنوعہ مقامات كا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جمال خاشقجی قتل؛ کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں

ادارے كی جانب سے  سگریٹ نوشی كیلئے  چند مقامات مخصوص كرنے كی بھی ہدایت كی گئی ہے۔ ایسے مقامات پر 18 برس سے كم عمر افراد كو سگریٹ نوشی كرنے كی اجازت نہیں  ہوگی جب کہ خلاف قانون سگریٹ استعمال كرے گا اس پر 200 ریال جرمانہ كیا جائے گا۔

The post سعودی عرب میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنیوالوں کو 200 ریال جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RmTbI9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment