Ads

منی لانڈرنگ پر اگلے ہفتے نیا قانون لارہے ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں 10 ارب ڈالرکی سالانہ منی لانڈرنگ ہورہی ہے ہم آئندہ ہفتے منی لانڈرنگ پر نیا قانون لارہے ہیں۔

لاہورچیمبرآف کامرس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدرمیں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلیے حکومت بہتر اقدامات کر رہی ہے، 2013 میں جاری کھاتوں کا خسارہ ڈھائی ارب ڈالر تھا، جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 10 ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہے، منی لانڈرنگ کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ہم آئندہ ہفتے اس پر نیا قانون لانے والے ہیں، ہماری گورنمنٹ کی پلاننگ یکسر بدلنے والی ہے، ملک میں لوگوں کے لئے بزنس کے لئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور اس کے لئے برآمد کنندگان کو ہرممکن سہولت دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب،چین اورمتحدہ عرب امارات سے مثبت ردعمل آیا، غیرملکی سرمایہ کاری کارحجان بڑھ رہا ہے، غیرملکی سرمایہ کاری سے ہی ممالک ترقی کرتے ہیں، 27 سال بعد دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایگزون پاکستان آرہی ہے، حلال گوشت کی کمپنیاں پاکستان آکرسرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

The post منی لانڈرنگ پر اگلے ہفتے نیا قانون لارہے ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AHGbpo
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment