پشاور: دین بہار کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے دین بہار کالونی گلی نمبر 3 میں رات گئے گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے،
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے سے خاندان کے 5 افراد کو نکال لیا گیا تاہم چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے اور والد اور والدہ زخمی ہیں، زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز میں ایل آر ایچ منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں نصیب، نصیر اور ہدایت شامل ہیں جن کی عمریں بالترتیب 10 ، 7 اور 3 سال ہیں۔
The post پشاور میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QS5L6k
0 comments:
Post a Comment