لاہور: محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کے پاسپورٹ فارم کی تصدیق کے عمل کو ختم کرنے کے لیے سمری وزارت داخلہ کو بھجوا دی۔
پاسپورٹ ذرا ئع کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے وزارت داخلہ کو سمری بھجوائی ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کے پاسپورٹ فارم کی اٹھارویں گریڈ کے آفیسر سے تصدیق کرانے کے عمل کو ختم کیا جائے، لوگ کئی کئی گھنٹے پاسپورٹ بنانے کے لیے قطاروں میں لگنے کے بعد جب پاسپورٹ بنانے کے تمام مراحل مکمل کر لیتے ہیں تو آخر میں فارم والدین کو یہ کہہ کر واپس کر دیا جاتا ہے کہ اس کو اٹھارویں گریڈ کے کسی بھی سرکاری آفیسر سے تصدیق کرائیں پھر جمع ہوگا جس کی وجہ سے والدین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جب والدین ساتھ آگئے اور بچوں کا ب فارم بھی بنا ہوا ہے تو پھر تصدیق کی ضرورت باقی نہیں رہتی پاسپورٹ کے فارم کی تصدیق کے عمل کو ختم کرنے سے ہزاروں والدین کی مشکلات ختم ہو جائیں گی کیونکہ فارم کی تصدیق کرانے کے لیے نہ صرف والدین کو اٹھارویں گریڈ کے آفیسر کو تلاش کرنا پڑتا ہے بلکہ دوبارہ پاسپورٹ دفاتر کے چکر بھی لگانے پڑتے ہیں۔ والدین کے انہی مشکلات سے بچنے کے لیے فارم کی اٹھارویں گریڈ کے آفیسر سے تصدیق کو ختم کرانے کے لیے سمری وزارت داخلہ کو بھجوا ئی ہے اجازت ملتے ہی فارم کی تصدیق کے عمل کو ختم کر دیا جائے گا۔
The post بچوں کے پاسپورٹ فارم کی سرکاری آفیسر سے تصدیق کا عمل ختم کرنے کی سمری ارسال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ESHi9R
0 comments:
Post a Comment