Ads

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت، ایک ماہ میں 48 کشمیری شہید

 سری نگر: قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 48 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت اور ظلم و بربریت کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ ماہ نام نہاد سرچ آپریشن اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں 48 کشمیری شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں 2 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے لیے پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جب کہ فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث 196 کشمیری زخمی ہوئے جن میں بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔

قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے 169 کشمیری رہنماؤں اور نوجوانوں کو حراست میں لیا، کئی حریت رہنما تاحال نظر بند ہیں، خاتوں رہنما آسیہ اندرابی اپنی دو ساتھیوں کے ہمراہ بھارتی جیل میں قید ہیں جب کہ 26 گھروں کو مسمار کرکے معصوم شہریوں کو دربدر کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 1989 سے اب تک 95 ہزار 234 کشمیری شہید ہوئے جن میں 7 ہزار 120 ماورائے عدالت قتل ہیں اور 1 لاکھ 45 ہزار 342 کو حراست میں لیا گیا۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت، ایک ماہ میں 48 کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rdUyO2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment