Ads

حکومت کا (ن) لیگ کے بغیر قائمہ کمیٹیاں تشکیل دینے پر غور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اجلاس 3 نومبر کو ہوگا جس میں اپوزیشن کی ہٹ دھرمی پر حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی، جب کہ حکومت مسلم لیگ (ن) کے بغیر قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں چیف وہیپ عامر ڈوگر اجلاس میں بریفنگ دیں گے، چیئرمین پی اے سی پر اپوزیشن سے مذاکرات سے بھی آگاہ کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں چیئرمین پی اے سی سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر اور چیف وہیپ عامر ڈوگر قائمہ کمیٹیوں سے متعلق ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں۔

واضح رہے اپوزیشن نے پی اے سی کے معاملہ پر قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بننے سے انکار کیا تھا۔

The post حکومت کا (ن) لیگ کے بغیر قائمہ کمیٹیاں تشکیل دینے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DUwmaX
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment