Ads

ممبئی میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک

 ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں  5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ممبئی کی 15 منزلہ رہائشی عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ میں 5 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک جب کہ 5  شدید زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 3 عمر رسیدہ خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 11 ویں منزل میں لگی آگ پر قابو پالیا، 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت نہایت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے لگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث لگی۔

 

The post ممبئی میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TdnnWU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment