Ads

بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم

 اسلام آباد: حکومت نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے تحریک انصاف اور بی این پی ارکان پر مشتمل 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے بی این پی مینگل کے مطالبات ماننے کی حامی بھر لی

نو تشکیل شدہ کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف اوربلوچستان نیشنل پارٹی سے تین تین اراکین شامل ہیں،  پی ٹی آئی کی جانب سے مخدوم خسروبختیار،شہریارآفریدی اورڈاکٹرفہمیدہ مرزا کمیٹی میں شامل ہیں جب کہ سینٹر جہانزیب جمالدینی، آغا حسن بلوچ اوررکن صوبائی اسمبلی ثناءاللہ بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

کمیٹی بلوچستان کے معاشی، سیاسی اور سماجی مسائل کا مفصل جائزہ لے گی اور بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجے گی۔

The post بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RhaWMw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment