اسلام آباد: آصف زردری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر ملک سے باہر نہیں جارہے بلکہ مقدمات کا سامنا کریں گے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ڈرامہ ہے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے لیے وطن واپس آنے والے کا نام ای سی ایل میں ڈالنا کہاں کا انصاف ہے، عمران خان اپنی حکومت کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو کچل رہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ
ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی عدالتی فیصلے سے قبل زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بدمعاشی ہے، آصف زرداری ملک سے باہر نہیں جارہے بلکہ مقدمات کا سامنا کریں گے اور وہ الیکشن سے اب تک ملک میں ہیں۔
The post عدالتی فیصلے سے قبل آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بدمعاشی ہے، ترجمان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SmSj79
0 comments:
Post a Comment