Ads

نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کے لئے وکلا سے مشاورت

نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کے لئے وکلا سے مشاورت

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف سے وکلا کی ٹیم نے العزیزیہ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل کے لئے مشاورت کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کے وکلا نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی، وکلا ٹیم کی قیادت خواجہ حارث نے کی، ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کی بریت کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق ملاقات میں فلیگ شپ کیس میں نوازشریف کی بریت اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا پر بات چیت ہوئی، اور احتساب عدالت کے  فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس فیصلے کوچیلنج کرنے کا فیصلہ

گزشتہ روز لاہور میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی خواجہ حارث سے 5 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی تھی جس میں قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد خواجہ حارث کےتوسط سے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کے خلاف  فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قانونی ٹیم کو مکمل تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق فلیگ شپ کیس کے فیصلے میں نوازشریف کی بریت کے خلاف بروقت اپیل دائر کی جائے۔

The post نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کے لئے وکلا سے مشاورت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EXurUy

via Blogger http://bit.ly/2ETUg6X
December 29, 2018 at 05:49AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment