Ads

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر مستعفی

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر مستعفی

 لاہور: سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر  عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر پی ایچ ایف کو بھجوا دیاہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوے شہباز سینئر نے عہدے سے الگ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ جذباتی نہیں، حکومت اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے پاس اگر قومی کھیل کے لیے وقت نہیں تو میرے پاس بھی نہیں۔

شہباز سینئر کے مطابق فنڈز نہ ہونے کے باعث غیر یقینی کی صورتحال رہتی ہےجس دن سے فیڈریشن میں آیا بار بار کہا کہ اس سسٹم سے ہاکی نہیں چل سکتی۔

شہباز سینئرنے کہا کہ ہاکی کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہی نہیں ہے،ہاکی کے لیے ہمارے ہاس کوئی اثاثہ یا فنڈز کا سسٹم موجود نہیں ہے،شہباز سینئرنے شکوہ کیا کہ بار بار حکومت اور متعلقہ وزارت کو صورتحال سے آگاہ کرتے رہے لیکن کوہی توجہ نہیں دی گئی،قومی کھیل کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک سے بے حد افسوس ہوا۔

The post سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Sw2rKY

via Blogger http://bit.ly/2EUBnBO
December 29, 2018 at 05:49AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment