Ads

رنویرسنگھ کی فلم ’سمبا‘ ریلیزکے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ اورسارہ علی خان کی فلم ’سمبا‘ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اورساؤتھ کی فلموں کوریلیز کے روز ہی آن لائن لیک کرنے کے حوالے سے بدنام غیرقانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘نے گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’سمبا‘ کوبھی ریلیزکے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن کردیاتھا۔ فلم کا پائریٹڈ ورژن ویب سائٹ پر دستیاب ہے جہاں سے فلم ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھی جاسکتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رجنی کانت بھی ہیکرزکے آگے بے بس، 2.0 کو کروڑوں کا دھچکا

دوسری جانب فلم لیک ہونے کے بعد فلمساز اینٹی پائریسی یونٹ کے ساتھ مل کر فلم کی پائریٹڈ کاپیز کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا کام کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’سمبا‘ کا پہلے دن کا آغاز بہت اچھا ہوا ہے۔ بھارتی تجزیہ نگاررامیش بالا کے مطابق فلم نے ریلیز پہلے روز بھارت میں تقریباً 22 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

The post رنویرسنگھ کی فلم ’سمبا‘ ریلیزکے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Sq915D
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment