Ads

علی عابدی کے قتل کی کڑیاں مل رہی ہیں، مجرم جلد گرفتار ہوں گے، شہریار آفریدی

 کراچی: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے کی کڑیاں مل رہی ہیں اور مجرم جلد گرفتار ہوں گے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کراچی کے دورے پر پہنچے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ انہیں ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے اور اس حوالے سے حکومت و اپوزیشن میں مکمل اتفاق رائے ہے، علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے کی کڑیاں مل رہی ہیں اور مجرم جلد گرفتار ہوں گے، ہر زوایہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں، باہر کے اور اندر کے تمام عناصر کو دیکھا جارہا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے اس پیغام کے ساتھ کراچی بھیجا ہے کہ شہر قائد کے امن کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، واقعے میں ملوث ہر ملزم اور سہولت کار کو گرفتار کریں گے چاہے وہ باہر کا ہو یا اندر کا شخص ہے، کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایم کیو ایم کی تعریف کروں گا کہ انہوں نے واقعے پر انتشار نہیں پھیلایا اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، دہشتگردی کے ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے، اس حوالے سے عملی اقدامات کا وقت آگیا ہے۔

نواز شریف کے زیر سایہ دہشت گردی ہوتی رہی

ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی شروع والا کون تھا، کیا یہ نواز شریف کے زیر سایہ نہیں ہوئی، کیا بانی ایم کیو ایم نواز شریف کے اتحادی نہیں تھے اور ان کے اشارے پر کراچی کھلتا اور بند ہوتا نہیں تھا، اس وقت نواز شریف کہاں سو رہے تھے، اگر نواز شریف میں سیاسی عزم ہوتا تو پہلے دن سے امن قائم کرتے، درحقیقت کراچی میں یہ امن سیکیورٹی اداروں نے قائم کیا ہے۔

The post علی عابدی کے قتل کی کڑیاں مل رہی ہیں، مجرم جلد گرفتار ہوں گے، شہریار آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2rW4EU1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment