Ads

منشا بم کیس میں ایل ڈی اے، محکمہ ریونیو اور ضلعی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب

 لاہور: سپریم کورٹ نے منشا بم کیس میں ایل ڈی اے، محکمہ ریونیو اور ضلعی حکومت سے تفصیلات طلب کرلیں۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں قبضہ مافیا منشا بم سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ایل ڈی اے، محکمہ ریونیو اور ضلعی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک اربنائزیشن کی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک منشا بم قابو میں نہیں آ رہا؛ یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ چیف جسٹس

چیف جسٹس نے ڈی سی لاہور سے استفسار کیا کہ شہری علاقوں میں محکمہ مال کا کیا کردار ہے، ممبر ریونیو بتائیں کہ یہ کھاتہ، کھتونی کیا ہوتا ہے، پٹوار سرکل کس قانون کے مطابق کام کررہا ہے؟۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہم نے منشاء بم کی اراضی سے متعلق ریکارڈ چیک کیا ہے، 1992 میں منشاء بم نے 32 کنال اراضی خریدی جو بعد میں فروخت کر دی، منشاء بم کے خلاف درخواست گزار کو قبضہ ایل ڈی اے نے دینا ہے۔

The post منشا بم کیس میں ایل ڈی اے، محکمہ ریونیو اور ضلعی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DXzLGf
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment