Ads

پاکستانی وزیر خارجہ کے گگلی والے بیان نے انہیں بے نقاب کر دیا، سشما سوراج

نئی دلی: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ کے گگلی والے بیان نے انہیں بے نقاب کر دیا۔  

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستانی وزیرخارجہ کے گگلی والی بیان سے کسی کا کچھ نہیں گیا، بلکہ وہ خود ہی بے نقاب ہوئے، ان کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ آپ سکھ برادری کے جذبات کا احترام نہیں کرتے بلکہ آپ صرف گگلیاں کھیلتے ہیں۔

سشما سوراج نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہم آپ کی گلگی کے جال میں نہیں پھنسے جب کہ دو بھارتی وزیر کرتارپور کے گردوارے میں حاضری کیلئے آئے تھے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نیویارک میں پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات ہوجاتی تو اچھا تھا لیکن سشما سوراج اندرونی سیاسی مجبوری کی وجہ سے ملنے سے انکاری ہیں جب کہ عمران خان نے کرتارپور کی گگلی پھینکی تو بھارت کو اپنے وزیر بھیجنے پڑے۔

The post پاکستانی وزیر خارجہ کے گگلی والے بیان نے انہیں بے نقاب کر دیا، سشما سوراج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qyc9ys
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment