گڑھی خدا بخش: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں نے ہمیں پھر للکارا ہے، ہم ان سے ڈرنے والے نہیں بلکہ مقابلہ کریں گے۔
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو شہید کی گیارھویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں نے ہمیں پھر للکارا ہے، ہم ان کے نئے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، ہم نے ان ہتھکنڈوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کو یہ لوگ کیا ڈرائیں گے، وہ میرا اور بی بی شہید کا بیٹا ہے جب کہ جیالے ان سے اکیلے ہی مقابلہ کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہا کہ حکومت نے100 دنوں میں کچھ نہیں کیا، ہم نے پرویز مشرف کو ایوان صدر سے نکال دیا تھا، پوری دنیا سے مدد لی گئی لیکن ان کی کارکردگی صفر ہے اور ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی، پاکستان کی کوئی مدد کرے، ہمیں اعتراض نہیں لیکن ان سے معیشت نہیں سنبھالی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹی وی پر بکواس کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا تاہم ہم اس حکومت کو ٹھپے مار کر نکالیں گے، ہم جمہوری طریقے سے مقابلہ کرکے ان سے دوبارہ حکومت حاصل کریں گے، حکومت نے جس طریقے سے لڑنا ہے لڑلے۔
The post لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں سے ڈرنے والے نہیں ان کا مقابلہ کریں گے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Sp1pjx
0 comments:
Post a Comment