Ads

امریکا سوویت یونین کی شکست سے سبق سیکھے، افغان طالبان

کابل: افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا کو سابق سوویت یونین کی شکست اور ٹکڑوں میں منقسم ہوجانے سے سبق سیکھنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان پر سوویت یونین کے حملے کے 39 سال پورے ہونے پر افغان طالبان نے امریکا کو فوری طور پر افغانستان سے نکل جانے کا مشورہ دیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان عوام اپنی زمین پر کسی کا بھی قبضہ برداشت نہیں کریں گے، روس کی شکست کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا افغان شہریوں کی مشکلات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کو دوبارہ نہ آزمائے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں موجود امریکی دستوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کر چکے ہیں جس کے بعد وائٹ ہاؤس انتظامیہ افغانستان میں تعینات 14 ہزار فوجیوں میں سے نصف کو واپس بلانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

The post امریکا سوویت یونین کی شکست سے سبق سیکھے، افغان طالبان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BIWPFZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment