Ads

سوڈان میں حکومت مخالف مظاہروں میں 19 افراد ہلاک

خرطوم: سوڈان میں گندم اور پٹرول کے شدید بحران پر ایک ہفتے سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جب کہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس سے جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اعلیٰ پولیس حکام بھی شامل ہیں۔

Sudan 3

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ 19 دسمبر سے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شروع ہونے والے مظاہروں میں کم سے کم 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں پولیس افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں۔

Sudan 2

ادھر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر مقامی صحافی تنظیم نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے اور کسی بھی حکومتی تقریب کی کوریج نہیں کی جا رہی ہے۔

Sudan 4

واضح رہے کہ اکتوبر 2017 میں امریکا کی جانب سے معاشی پابندیاں ختم کرنے کے باوجود سوڈان کی معیشت بحال نہیں ہوسکی ہے، سوڈان کی کرنسی کو مسلسل گراوٹ کا سامنا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی تشویشناک حد تک کم ہوگئے ہیں۔

The post سوڈان میں حکومت مخالف مظاہروں میں 19 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RgJDlv
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment