Ads

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا مجاہد فورس سینٹربھمبرکا دورہ

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مجاہد فورس سینٹربھمبرکا دورہ کیا اورفورس کی کنٹرول لائن پرخدمات کوسراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مجاہد فورس سینٹر بھمبر کا دورہ کیا، تقریب میں مجاہد فورس کے حاضرسروس و ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جہاں آرمی چیف نے مجاہد فورس کے جوانوں سے ہاتھ ملایا اوربات چیت کی۔

آرمی چیف نے مجاہد فورس کی کنٹرول لائن پرخدمات کوسراہا اورلیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرکوکرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے بیج لگائے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی اورپھول چڑھائے۔

The post آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا مجاہد فورس سینٹربھمبرکا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GMhiiL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment