Ads

بھارتی شہر نوئیڈا میں عوامی مقامات پر نمازجمعہ کے اجتماعات پر پابندی

بھارت کے صنعتی شہر نوئیڈا میں عوامی مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا  کی پولیس نے عوامی مقامات جیسے پارکوں اور سڑکوں پر نماز جمعہ کے اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد کرتے ہوئے صرف مساجد اور عیدگاہ میں نماز پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔

نوئیڈا پولیس نے فیکٹریوں کو ایک نوٹس کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماع کے لیے ملازمین کو مساجد،عید گاہ اور آفس تک محدود رکھا جائے، اگرعوامی مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی ہوئی تو ذمہ داری فیکٹری انتظامیہ ہوگی۔

پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں مزید بتایا ہے کہ یہ اقدام سٹی مجسٹریٹ کی جانب سے ایک حکم نامے پر عملدرآمد کی غرض سے اُٹھایا جا رہا ہے، مجسٹریٹ نےعوامی مقامات پر نماز جمعہ کے انعقاد کی اجازت کی استدعا کو مسترد کردیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ہدایات پر عمل کرنے کے لیے نوئیڈا کے شہریوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جب کہ انتظامیہ نے حکم کی  خلاف ورزی کرنے والے خلاف سخت اقدامات کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

The post بھارتی شہر نوئیڈا میں عوامی مقامات پر نمازجمعہ کے اجتماعات پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BKYGd7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment