Ads

آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کیلیے منظور

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کو ابتدائی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے اور ابتدائی سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے آصف زرداری کیخلاف نااہلی کی درخواست دائر کردی

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست صوبائی الیکشن کمیشن آفس کراچی میں جمع کرائی تھی جس کو منظوری کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا تھا۔

The post آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کیلیے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2So4Eb8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment