Ads

ہاکی ورلڈ کپ؛ جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو شکست دیدی

بھونیشور: ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کے خلاف صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی سمیٹ لی۔

ہاکی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے بھارتی شہر بھونیشور کے کالنگا اسٹیڈیم میں جاری ہیں، آج پاکستان اور جرمنی کی ٹیمیں عالمی کپ کے ابتدائی میچ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں اور جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

کھیل کے آغازمیں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے کوئی بھی ٹیم پہلے کوارٹر میں گیند کو جال کے اندر پھینکنے میں کامیاب نہ ہو سکی، 7ویں منٹ میں جرمن پلیئر ویلین نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم پاکستانی ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔

دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تاہم میچ کسی گول کے برابر رہا، 22ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم کو گول کرنے کا سنہری موقع ملا تاہم فاروڈز اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے، 36ویں منٹ میں جرمنی نے پاکستان کے خلاف عمدہ موو بنائی اور مارکو ملٹکاﺅ کے ذریعے پہلا گول کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

میچ کے دوران پاکستان کے دو جب کہ جرمنی کے ایک کھلاڑی کو گرین کارڈ دکھایا گیا، 21ویں منٹ میں جرمنی کے کرسٹوفر جب کہ 53 ویں منٹ میں عرفان جونیئر اور 97ویں منٹ میں محمد عرفان کو وارننگ جاری کی گئی، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں 5دسمبر کو ملائشیا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے ملائشیا کے خلاف صفر کے مقابلے میں 7 گول سے کامیابی اپنے نام کی، فاتح ٹیم کے ہرٹزبرجرر نے گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی جب کہ پروسر، وینڈر ویرڈن، کیمپرمین اور برینکمین نے ایک، ایک گول کیا۔

The post ہاکی ورلڈ کپ؛ جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو شکست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E9piIC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment