Ads

نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کیلیے لاہور میں جگہ کا انتخاب کرلیا گیا 

نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے لیے لاہور میں 784 کنال 9 مرلے زمین کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈی سی کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے جگہ دینے کا حکم دیا تھا، ڈی سی کی ہدایت پر لاہور میں 784 کنال 9 مرلے زمین کا انتخاب کرلیا گیا ہے اس حوالے سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے 3 تحصیلوں میں جگہوں کی رپورٹ بھجوادی، تینوں تحصیلوں میں زمینوں کی قیمت 50 کروڑ سے زائد ہے۔

ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تحصیل ماڈل ٹاون موضع چک آصو 179 کنال 8 مرلے جگہ کی رپورٹ بھیجی گئی جب کہ اس میں تحصیل کینٹ بیدیاں روڈ پر 106 کنال موضع دھولو کلاں 387 کنال اور رائے ونڈ موضع خرد پورہ87 اور کٹار29 کنال 8 مرلے زمین شامل ہے۔

The post نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کیلیے لاہور میں جگہ کا انتخاب کرلیا گیا  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2U40KW1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment