نیروبی: کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران تمام حملہ آور مارے گئے۔
کینیا کے صدر نے ہوٹل کے اطراف جاری سرچ آپریشن کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے جوابی کارروائی میں تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے تاہم حملہ آوروں تعداد اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے جب کہ ایک کے بارے میں برطانوی شہری ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے بقیہ افراد مقامی ہیں۔ شدت پسند جماعت الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق 4 حملہ آور ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
The post کینیا میں ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، 15 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Csybd8
0 comments:
Post a Comment