Ads

یونین کونسلز کو مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر کرنے کا حکم

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے یونین کونسلز کو مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں مسیحی برادری کی شادی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو چیف جسٹس نے محفوظ شدہ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے یونین کونسلز کو قانون کے مطابق مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر کرنے کا حکم دیتے ہوئے نادرا کو ہدایت کی کہ شادیوں کے کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو مسیحیوں کی شادیاں رجسٹر کرنے کیلئے متعلقہ قواعد بنانے کا بھی حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے کرسچن میرج رجسٹریشن کیس نمٹا دیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کے بچوں کی پیدائش کا اندراج تو یونین کونسل سطح پر ہوتا ہے لیکن شادی کا اندراج صرف چرچ میں ہوتا ہے، عدالت یونین کونسل کو بھی مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر کرنے کا حکم دے۔

The post یونین کونسلز کو مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2McKezw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment