کراچی: پی آئی اے کی تمام پروازوں پر تجرباتی طور پر موسیقی کی دھنوں کے بجائے قصیدہ بردہ شریف سنایا جانے لگا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ اندرون و بیرون ملک جانے والی پی آئی اے کی تمام پروازوں پر تجرباتی طور پر موسیقی اوردھنوں کے بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا۔ اس سے قبل پی آئی اے پروازوں پر روانگی سے قبل سفر کی دعا باقاعدہ طور پرپڑھی جاتی ہے تاہم روانگی کے بعد تمام پروازوں میں مدہم آواز میں موسیقی کی دھنیں بجا کرتی تھیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی آئی اے کو سالانہ 36 ارب خسارے کا سامنا
پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کردیا گیاہے، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پر تجرباتی طور پر بوئنگ 777 طیاروں پر قصیدہ بردہ شریف سنایا جارہا ہے۔
The post پی آئی اے کی پروازوں میں موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف سنایا جانے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TULF8w
0 comments:
Post a Comment