وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب ختم ہوجانا چاہیے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب ختم ہوجانا چاہئے، اس معاملے پر ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور ہمیں یہ سلسلہ روکنا ہے، راؤ انوار کو دی گئی رعایتیں غلط ہیں، اسے رعایتیں نہیں بلکہ سزا ملنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طاہر داوڑ پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی جواب دیں گے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں غور کیا جائے گا، پی این آئی ایل لسٹ ہمارے لئے ایک خبر تھی۔
The post راؤ انوار کو رعایتیں نہیں بلکہ سزا ملنی چاہئے، شیریں مزاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FDeGSk
0 comments:
Post a Comment