Ads

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ؛ بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

 اسلام آباد: پاکستان نے ایل او سی پر بھارت افواج کی بلااشتعال فائرنگ اور نہتے شہریوں کی شہادت پر بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ اور ڈی جی سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، گزشتہ روز آٹھ مقام شاہکوٹ سیکٹر میں بھارت کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور سات شہری زخمی ہوئے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ 2018 میں بھارتی فورسز نے سیز فائر کی 2350 خلاف ورزیاں کیں جس سے 36 بے گناہ شہری شہید اور 142 زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے اقوام متحدہ کے مبصرین کو کام کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، بھارت 2003ء کے سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اور خلاف ورزی کے واقعات کی تحقیقات کرے۔

The post ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ؛ بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TkGzBU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment