Ads

امریکی فوج کی سال نو پر بمباری سے آتش بازی کی شرانگیز خواہش

 واشنگٹن: امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ کی سال نو کے موقع پر آتش بازی کے لیے بمباری کرنے کی مضحکہ خیز ٹویٹ پر ہونے والی شدید تنقید نے امریکی فوج کو یوٹرن لینے پر مجبور کردیا۔

سال نو کے استقبال کے لیے سب سے شاندار اور سحر انگیز استقبال نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر کیا جاتا ہے جہاں کاؤنٹ ڈاؤن مکمل ہوتے ہی نوایئر بال گرائی جاتی ہے جس سے آتش بازی کے محو کردینے والے مناظر جنم لیتے ہیں۔

جارحیت پسند امریکی فوج اس موقع کو بھی ’ جنگ زدہ‘ کرنے سے باز نہ آئی اور اسٹریٹیجک ڈپارٹمنٹ نے ٹویٹ کی کہ ’ ٹائم اسکوائر پر روایتی نوایئر بال کے گرنے کے ساتھ ہی سال نو کے جشن کا طبل بج گیا تاہم اگر ضرورت پڑی تو اس بال سے کئی گنا بڑی چیز گرانے کو تیار ہیں۔

Twiiter 2

 

امریکی فوج نے نہ صرف شر انگیز ٹویٹ کی بلکہ ساتھ ہی لیتھل طیارے کی بمباری کرتی تصویر بھی شیئر کی اور ایئر فورس گلوبل اسٹرائیک کو مینشن بھی کیا۔ جس پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین نے اس ٹویٹ کے ساتھ ناگاساکی اور ہیروشیما پر ایٹمی بم گرانے اور اس سے ہونے والی تباہی کے مناظر کی تصاویر شیئر کیں جس پر امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ کو اپنی متنازع ٹویٹ حذف کرکے معذرت کرنا پڑی۔

The post امریکی فوج کی سال نو پر بمباری سے آتش بازی کی شرانگیز خواہش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AqmbZr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment