اسلام آباد: ہائی کورٹ نے اقتصادی مشاورتی کونسل کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اقتصادی مشاورتی کونسل کو غیر آئینی قرار دینے اور اہم قومی اداروں میں قادیانیوں کی تقرری پر پابندی کے لیے دائر متفرق درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کی جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے پٹیشن کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے مارچ کے دوسرے ہفتے میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
The post اقتصادی مشاورتی کونسل کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FDuUdZ
0 comments:
Post a Comment