پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم پورٹ الزبتھ پہنچ گئی ہے۔
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 19جنوری کو ہوگا، پاکستان سے روانہ ہونے والے عماد وسیم اور حسین طلعت، بی پی ایل میں شرکت کرنے والے شعیب ملک اور محمد حفیظ بنگلا دیش اور بگ بیش کا حصہ بننے والے عثمان شنواری آسٹریلیا سے گزشتہ روز ہی جوہانسبرگ پہنچ گئے تھے۔
جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں بھی منتخب ہونے کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی وہاں موجود تھے۔ ون ڈے اسکواڈ آج جوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچا۔
مہمان کرکٹرز کل سے پریکٹس کا آغاز کرتے ہوئے خود کو وائٹ بال کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد اظہر علی، اسد شفیق، محمد عباس اور یاسر شاہ جوہانسبرگ سے ہی وطن واپسی کیلیے عازم سفر ہوگئے۔
The post ون ڈے سیریز کا پہلا میچ؛ پاکستانی اسکواڈ جوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SVJkKd
0 comments:
Post a Comment