Ads

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور

 اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب  پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہرنہیں کیا جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست کس کے متعلق ہے، کیا آپ نے الیکشن لڑا ہے جس پر درخواست گزارنے کہا کہ نہیں الیکشن نہیں لڑا لیکن ان کے حلقے کا ووٹر ہوں۔  سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو کسی کا ذاتی معاملہ ہے کورٹ کیسے اس میں مداخلت کرسکتی ہے۔

عدالت نے متفرق درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کل سماعت کے لئے مقررکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جمعرات کو دلائل طلب کرلئے اور ریمارکس دیئے کہ مطمئن کریں کہ آپ کی درخواست قابل سماعت ہے۔

The post وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2srb3XG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment