ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی اپنی رنگین مزاجی سے باز نہ آئے اور تمام تر تنازعات کے بعد ان کی محفل موسیقی میں گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کرنے کی ایک اور وڈیو منظر عام پر آئی ہے.
ایکسپریس نیوز کو ملنے والی فوٹیج کے مطابق تحریک انصاف کے سینئیر نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے بیٹے کی شادی کے حوالے سے منعقدہ محفل موسیقی میں گلوکارہ نادیہ ہاشمی نے گانا شروع کیا تو مفتی عبدالقوی بھی سرور میں آگئے۔ مفتی قوی نے گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کئے۔ مفتی عبدالقوی گانوں پر ناصرف جھومتے رہے بلکہ گلوکارہ کو تالیاں بجا بجا کر داد بھی دیتے رہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو خواجہ سرا کے ساتھ بھی بہت وائرل ہوئی تھی۔
The post مفتی عبدالقوی اپنی رنگین مزاجی سے باز نہ آئے، نئی وڈیو منظر عام پر آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2G0CpwD
0 comments:
Post a Comment