Ads

فواد چوہدری کے بیان پر پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے، چوہدری مونس الٰہی

 لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان پر پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر مسلم لیگ (ق) نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ٹیم کے رہنماؤں کو ڈسپلن میں رکھیں، پی ایم ایل (ق) میں فارورڈ بلاک بنانے کی باتیں کرنے والے فواد چوہدری کو یاد رکھنا چاہیے کہ تحریک انصاف کے اندر بہت بڑا فارورڈ بلاک تیار ہے، فواد چوہدری کے بیان سے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی سے مسلم لیگ (ق) کا نام منہ سے نکل گیا، رات گئے فواد چوہدری نے مونس الٰہی کو معذرت کا میسج کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی طرف سے ٹی وی شو میں مسلم لیگ (ق) میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے بیان دیا گیا، فواد چوہدری نے (ن) لیگ اور پی پی میں بھی فارورڈ بلاک کی بات کی تھی۔

The post فواد چوہدری کے بیان پر پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے، چوہدری مونس الٰہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RRAgsH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment