شارجہ: پی ایس ایل کے بارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےلاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ کے کپتان نے ایونٹ میں مسلسل چوتھی بار ٹاس جیتا ہے جب کہ اس نے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری بھی جما رکھی ہے۔
لاہور قلندرز نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف آخری گیند پر چھکا لگا کر فتح حاصل کی تھی، قلندرز نے 4 میچوں میں سے 2 جیتے اور 2 میں اسے ناکامی کا سامنا رہا ہے۔
The post کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BSEcjD
0 comments:
Post a Comment