کراچی: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیب معیشت کے لیئے زہر قاتل ہے۔
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ اور ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کراچی پريس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں میں ایک محلہ اور گلی چلانے کی صلاحیت نہیں، پچاس لاکھ گھر دینے والوں نے ہزاروں گھر کرادیئے، چار ماہ قبل روپیہ 110 پر تھا آج 140 پر پہنچ گیا ہے۔
فضل الرحمن نے کہا کہ آئی ایم ایف ہم سے کھیل رہا ہے، جب تک روپیہ 150 پر نہیں پہنچ جاتا آئی ایم ایف ہم سے بات بھی نہیں کرے گا، ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، جبکہ دوسری طرف بھارت آبی جارحیت پر اترا ہوا ہے، اگر گلگت کو اپنا صوبہ بنایا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی حکومت کو آپ نے تسلیم کر لیا۔
سربراہ جے یو آئی نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب کو امرت دھارا سمجھا جا رہا ہے حالانکہ نیب معیشت کے لیئے زہر قاتل ہے، قومی احتساب بیورو کا ادارہ سیاستدانوں سے انتقام لینے کیلیے بنایا گیا تھا، جب تک نیب کی یہ روش رہے گی کوئی سرمایہ کاری کرے گا نہ کوئی آئے گا، کوئی بیوروکریٹ بھی کسی فائل کوہاتھ نہیں لگارہا۔
The post نیب معیشت کے لیے زہر قاتل ہے، فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GGpaBs
0 comments:
Post a Comment