اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نریندرمودی کو امن کے قیام کا موقع دینا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پلوامہ واقعے سے متعلق بھارت قابل عمل معلومات فراہم کرے تو فوری کارروائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پلواما حملے کے بعد مذاکرات کا راستہ بند اب کارروائی کا وقت ہے، مودی کی بڑھک
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتخابات کی وجہ سےامن کوخطرے میں ڈالاجارہاہے لیکن ہم کسی بھی دہشت گرد واقعے کوامن کی ششوں کو ناکام بنانے کی اجازت نہیں دیں گے تاہم نریندرمودی کوامن کے قیام کا موقع دینا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2015میں مودی سےملاقات میں غربت کے خاتمے کو ترجیح دینےپراتفاق ہوا تھا۔
The post نریندرمودی کو امن کے قیام کا موقع دینا چاہتے ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Np9Bi9
0 comments:
Post a Comment