Ads

’’لاپرواہ ماں‘‘ کہنے پر کرینہ کپور خان پھٹ پڑیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے خود کو لاپرواہ ماں کہنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ میری زندگی سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔

کرینہ کپور خان نا صرف شوبز انڈسٹری میں کام کررہی ہیں بلکہ اس کے ساتھ وہ اپنے بیٹے تیمور کی بھی پرورش کررہی ہیں۔ جہاں کرینہ کپور کو یہ دونوں کام بخوبی انجام دینے پر سراہا جاتاہے وہیں کچھ لوگوں نے انہیں ’’لاپرواہ ماں‘‘کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرینہ اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا نہیں کررہیں، کیونکہ وہ اپنے بیٹے کی پرورش کے لیے آیا پر انحصار کرتی ہیں اور تیمور اپنی ماں کے پاس ہونے کے بجائے زیادہ تر اپنی آیا کے ساتھ نظرآتا ہے۔

حال ہی میں اپنے ریڈیو شو کے دوران کرینہ نے خود کو ’’لاپرواہ ماں‘‘کہنے والوں کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے ساتھ اپنے بیٹے کی بھی پرورش کررہی ہیں اور یہ چیز ان کے لیے بہت چیلنجنگ ہے، اس کے ساتھ ہی کرینہ نے تنقید کرنے والوں کو خاموش کراتے ہوئے کہا آپ لوگ میری زندگی سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔

The post ’’لاپرواہ ماں‘‘ کہنے پر کرینہ کپور خان پھٹ پڑیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2t11WgM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment