Ads

سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

 لاہور: ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ 

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے بھائی کی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ کیس کی سماعت 4 فروری کو ہوگی۔

مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت ،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا کہ آئی جی پنجاب اعلیٰ پولیس اہلکاروں اور سی ٹی ڈی حکام کی بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا آئی جی پنجاب نے اختیار نہ ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر جے آئی ٹی تشکیل دی۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ درخواست گزار اور اس کے خاندان کو جے آئی ٹی سے انصاف کی امید نہیں ہے۔ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے بھی جے آئی ٹی کو تحقیقات روکنے کا حکم دیا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ جے آئی ٹی کو تحقیقات کربے سے روکا جائے۔ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پنجاب ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس کے تحت ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔جے آئی ٹی کی تشکیل کو غیر قانونی طور قرار دیکر تحقیقات سے روکا جائے اور تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا دیا جائے۔

The post سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TseBos
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment