Ads

مریم نواز کے سر پر زوردار انداز میں کیمرا لگ گیا

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے سر پر کیمرہ لگ گیا۔

مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے ملنے جناح اسپتال لاہور پہنچیں تو بڑی تعداد میں پارٹی کارکن اور عام شہری انہیں دیکھنے جمع ہوگئے جب کہ میڈیا نے بھی سوالات پوچھنے کی کوشش کی۔ اس دوران رش کے باعث کافی دھکم پیل ہوئی جس سے مریم نواز بھی نہ بچ سکیں۔

کارکنان کے ہجوم اور ذاتی سکیورٹی کے باعث نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ زوردار انداز میں مریم نواز کے سر پر جالگا۔ ایک لمحے کو تو وہ بوکھلا گئیں تاہم انہوں نے غصے کا اظہار نہ کیا اور گفتگو کئے بغیر ہی آگے بڑھ گئیں۔ کیمرہ لگنے کے باعث مریم نواز مسلسل سر کو سہلاتی رہیں اور اسپتال کی راہداری میں سر پر ہاتھ رکھ کر چلتی رہیں۔

 

 

The post مریم نواز کے سر پر زوردار انداز میں کیمرا لگ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GGaCBU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment