اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے التوا کے معاملے پر وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپوزیشن سیاسی جماعتوں پر الزام دھرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) کا مؤقف واضح نہیں ہے اور وہ تذبذب کا شکار ہے۔
وزیرقانون نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا فوجی عدالتوں پر مؤقف بالکل واضح ہے، کسی بھی اپوزیشن لیڈر نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے بدلے کسی لین دین کی بات نہیں کی، بلکہ ہر محب وطن پاکستانی اور سیاستدان فوجی عدالتوں کے حق میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع پاکستانی عوام کی خواہش پر کی جا رہی ہے، تاہم اس کے قانون میں جدت لانا چاہتے ہیں، اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فوجی عدالتوں کی قانون سازی کریں گے۔
The post فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، وزیر قانون فروغ نسیم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DNGscb
0 comments:
Post a Comment