Ads

رنویر اورعالیہ کی فلم ’گلی بوائے‘ کا باکس آفس پر شاندار آغاز

ممبئی: رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’’ گلی بوائے ‘‘ نے 2 روز میں 32.50 کروڑ کما لئے۔

فلم بینوں کے ساتھ ساتھ ٹریڈ حلقوں نے بھی رنویر سنگھ کو باکس آفس کا نیا ’’کنگ ‘‘ قرار دے دیا ۔ بالی وڈ کے نوجوان سپر اسٹار رنویر سنگھ کی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی فلم ’’ گلی بوائے ‘‘ نے جہاں تنقید نگاروں کو داد و تحسین پر مجبور کردیا ہے وہیں فلم کی پہلے دن کی کمائی کے اعدادو شمار نے فلم کے سپر ہٹ ہونے کی نشاندہی کردی ۔

14 فروری کو ریلیز ہونے والی فلم ’گلی بوائے‘ نے پہلے روز 19کروڑ سے زائد کمائی کرکے رواں برس کی بیسٹ اوپننگ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا جب کہ دوسرے روز فلم نے 13 کروڑ سے زائد باکس آفس پر کمائے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر زویا اختر کی نگرانی میں بنی اس فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنایا گیا ہے اور لاہور، کراچی و اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام شہروں میں فلم نے بہترین اوپننگ سے بزنس کا آغاز لیا ہے ۔ٹریڈ حلقوں کے مطابق باکس آفس پر رنویر سنگھ کا جادو بالکل اسی طرح سر چڑھ کر بول رہا ہے جیسا کسی زمانے میں شاہ رخ خان ، عامر خان اورسلمان خان کی فلموں کی ریلیز کے موقع پر ہوتا تھا۔

واضح رہے پدماوت اور سمبا کے بعد’’ گلی بوائے‘‘ رنویر سنگھ کی مسلسل تیسری کامیاب فلم ہے۔

The post رنویر اورعالیہ کی فلم ’گلی بوائے‘ کا باکس آفس پر شاندار آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SDpxTH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment