سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک مسافر شدید زخمی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں مسافر بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور گہری کھائی میں گر مکمل طور تباہ ہوگئی۔
مسافر بس حادثے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو شدید زخمیوں نے اسپتال جاتے ہوئے اور ایک دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملا۔ ایک شدید زخمی کو جموں کے اسپیشلائزڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
مسافر بس حادثے کے بعد مقامی افراد نے پولیس اور ریسکیو اداروں کی مدد سے بس میں پھنسے افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس شاہراہ پر حادثے عام ہیں جس کی بنیادی وجہ ناہموار سڑکیں اور خطرناک موڑ ہیں جب کہ حفاظتی اقدام بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ڈرائیورز کی غفلت بھی ان حادثات کی بڑی وجہ ہے۔
The post مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2V7KCDb
0 comments:
Post a Comment