کراچی: دوروز قبل ریلیز کی گئی پاکستانی فلمی صنعت کی جدید ٹیکنالوجی سے مزین سپر ہیرو فلم ’’ پراجیکٹ غازی‘‘ شائقین کو متاثرکرنے میں ناکام رہی ہے۔
انٹرٹینمنٹ پی کے ڈاٹ کام اور گیلیکسی لالی ووڈ کے مطابق ریلیز کے پہلے روز ’’پراجیکٹ غازی‘‘ صرف 30 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ فلم کی کہانی محب وطن، دلیر اور ایسے جانثار فوجیوں کی زندگیوں کا احاطہ کرتی ہے جو اپنے ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر نادیدہ قوتوں سے ٹکرانے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میکال ذوالفقار کی ’شیردل‘ نے ’لال کبوتر‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
فلم’’پراجیکٹ غازی‘‘ کو دو سال قبل جولائی 2017 میں ریلیز ہونا تھا فلم کا پریمیئر بھی ہوچکا تھا تاہم کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر فلم کو ریلیز نہیں کیاجاسکا۔ دو سال کے طویل عرصے کی تاخیر کے بعد فلمی شائقین کو ’’پراجیکٹ غازی‘‘ سے بے حد امیدیں تھیں، تاہم پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید، شہریار منور اورسائرہ شہروز جیسی بڑی کاسٹ بھی فلمی شائقین کو زیادہ تعداد میں سینما گھروں تک لانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
واضح رہے کہ ’’پراجیکٹ غازی‘‘ سے ایک ہفتے قبل 23 مارچ کے موقع پر ریلیز ہوئی فلم ’’شیردل‘‘ ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ 15 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی جب کہ فلمی ناقدین کی جانب سے ’’پراجیکٹ غازی‘‘ کو ’’شیردل‘‘ کے لیے کڑا مقابلہ قرار دیا جارہا تھا تاہم ہمایوں سعید کی ’’پراجیکٹ غازی‘‘ توقع کے مطابق بزنس کرنے میں ناکام ہوگئی۔ تاہم امید کی جارہی ہے کہ فلم ویک اینڈ پر اچھا بزنس کرے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ نے پاکستانی شائقین کے دل جیت لئے
دوسری جانب ’’پراجیکٹ غازی‘‘ ہمایوں سعید کی گزشتہ چند برسوں میں اتنا کم بزنس کرنے والی پہلی فلم ہے اس سے قبل گزشتہ برس ریلیز ہوئی ہمایوں سعید کی فلم’’جوانی پھر نہیں 2‘‘ ریلیز کے پہلے روز 3 کروڑ 22 لاکھ کا کھڑکی توڑ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
The post ’’پراجیکٹ غازی‘‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JTxYGR
0 comments:
Post a Comment