کیف: خاتون فنکاراؤں نے بچوں کی پسندیدہ ٹافی کے ریپرز اور گولیوں کے خول سے بنائے گئے یوکرائن کے صدر پوروشینکو کے پورٹریٹ کو ’بد عنوانی کا چہرہ‘ کا نام دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں صدارتی انتخابات کا آج پہلا مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے، دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ ہوگا۔ جہاں کچھ شہری اپنے صدر سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں وہیں اختلاف رکھنے والے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ یوکرائن کی دو فنکاراؤں نے ٹافیوں کے ریپرز اور گولیوں کے خول استعمال کرکے کرپشن الزامات میں الجھے صدر پیٹرو پوروشینکو کا پورٹریٹ بنایا ہے۔
اس تصویر کو بنانے میں 20 کلو ریپرز استعمال ہوئے ہیں اور یہ ریپرز ان ٹافیوں سے لیے گئے ہیں جس کے مالک پوروشینکو خود ہیں۔ فنکاروں نے ٹافی کے ریپرز کو حکومتی کارکردگی سے تشبیہ دی کہ بلند و بانگ دعوؤں کے نتیجے کے طور پر بہلاوے کو ٹافی تک بھی نہ ملی بلکہ عوام کو صرف ریپرز پر ہی ٹرخا دیا گیا۔
مصورہ داریا مارچینکو کا کہنا تھا کہ اس تصویر کا عنوان ’بدعنوانی کا چہرہ‘ ہے جس کے معنی یہ ہے کہ یوکرائنی عوام جو کسی بچے کی طرح ملک میں جمہوریت کے خواہش مند تھے، انہیں ٹافیوں کے ریپرز سے بہلا دیا گیا۔
واضح رہے کہ پانچ سال قبل طویل سیاسی بحران کے بعد روس نواز صدر وکٹوریہ یانوکوچ کو ہٹا کر صدر پوروشینکو نے عہدہ سنبھالا تھا تاہم وہ عوام سے کیے گئے مطالبات پورے نہ کر سکے تھے جس کے باعث انہیں جاری صدارتی الیکشن میں سخت مخالفت کا سامنا ہے۔
The post یوکرائن کی مصورہ نے احتجاجاً صدر کی تصویر ٹافیوں کے ریپرز سے بنا ڈالی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FEAxXH
0 comments:
Post a Comment