Ads

سلوواکیہ میں پہلی بار ایک خاتون صدر منتخب

براٹیسلاوا: سلوواکیہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں پہلی بار ایک خاتون نے میدان مار لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سلوواکیہ کے عوام نے آئندہ پانچ سال کے لیے ایک لبرل قانون دان خاتون زوزانا کپوٹووا کو صدر منتخب کرلیا ہے، وہ سلوواکیہ پہلی خاتون صدر ہیں۔

سلوواکیہ کی غیر پارلیمانی جماعت پروگرسیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ زوزوانا نے حکمراں جماعت کے حمایت یافتہ مروس سیف کووک کو شکست دی۔ خاتون صدر کو 58.3 فیصد ووٹ پڑے جب کہ ان کے مدمقابل مروس سیف کووک کو 41.7 فیصد ووٹ ملے۔

سلوواکیہ کی نو منتخب صدر یورپی یونین مخالفت نظریات رکھتی ہیں جو کہ تیزی سے سلوواکیہ میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ نو منتخب صدر کی کامیابی میں یورپی یونین مخالف نظریات کے علاوہ حکمراں جماعت کی کرپشن کے خلاف عوام کا شدید غصہ بھی شامل ہے۔

حکمراں جماعت کے خلاف عوامی غصے کو ہوا اس وقت ملی جب ایک سال قبل ہائی پروفائل کرپشن کیس کو آشکار کرنے والے صحافی کو ان کی منگیتر کے ہمراہ گھر میں قتل کردیا گیا تھا۔

 

The post سلوواکیہ میں پہلی بار ایک خاتون صدر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WBx0R2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment